ناظم جوکھیو قتل کیس،وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کا عملہ بھی شامل تفتیش

341

کراچی کے علاقے ملیر گوٹ میں ناظم جوکھیو قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، تفتیشی ٹیم نے موبائل ڈیٹا کی مدد سے تحقیقات مزید تیز کردی ہیں جبکہ تحقیقات میں وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کے افسران کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیاہے۔ناظم جوکھیو قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، تفتیشی ٹیم نے موبائل ڈیٹا کی مدد سے تحقیقات مزید تیز کردی ہیں۔ذرائع کے مطابق جام گوٹھ میں افضل جوکھیو ،نیاز اور جام عبدالکریم کے فون کی لوکیشن سامنے آئی ہے۔ مقتول ناظم جوکھیو کی آڈیو اور ویڈیو کو مرکزی شواہد کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفتیشی حکام کے مطابق ناظم جوکھیو کو سر پر لگنے والا ڈنڈا جان لیوا ثابت ہوا۔ تاحال ناظم جوکھیو کا موبائل فون نہیں ملا۔تفتیشی حکام کے مطابق تلور کے شکار پر غیر ملکیوں کے ساتھ وائلڈ لائف کا عملہ موجود تھا۔ مقتول ناظم جوکھیو کی قتل کی وجہ غیر ملکی شہریوں کو شکار کرنے سے منع کرنے اور ویڈیو بنانے کی بنی تھی۔حکام کے مطابق وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ سے عملے کی تفصیلات طلب کرلی گئیں، ان سے جھگڑے کی نوعیت اور وجہ کا تعین کیا جائے گا۔خیال رہے کہ ناظم جوکھیو کے قتل میں رکن اسمبلی جام اویس سمیت تین ملزمان گرفتار ہیں اور دو نامزد ملزمان کی تلاش کا عمل جاری ہے۔