نسلہ ٹاور کو گرانے والی کمیٹی کاغیر قانونی عمارتیں گرانے کیلیے 2 کمپنیوں کا انتخاب

269

کراچی میں سپریم کورٹ کے حکم پرنسلہ ٹاور کو گرانے کے لئے بنائی گئی کمیٹی نے عمارتیں گرانےو الی 2 کمپنیوں کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایک غیر ملکی اور پاکستانی کمپنی کا انتخاب کیا گیا ہے، غیر ملکی کمپنی دھماکے کے ذریعے عمارت گرانے کی مہارت رکھتی ہے،  ملکی کمپنی روایتی طریقے کے ذریعے عمارت گرانے کی مہارت رکھتی ہے۔

دھماکے کے ذریعے عمارت گرانے والی کمپنی 3 ماہ کی تیاری کے بعد عمارت گرائے گی، پاکستانی کمپنی نے انتظامیہ کو ملبے کے عوض رقم کی آفر کی ہے اور 2 ماہ کا وقت مانگا ہے۔

دونوں طریقوں کی مکمل رپورٹ تریب کرکے کمشنر کراچی کو پیش کردی ہے،  جس طریقہ کار کے بھی احکامات ملیں گے اس پر کام فوراشروع کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے نسلہ ٹاور کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے گرانے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد سے کراچی انتظامیہ نے پاکستان بھر میں کمپنیوں سے رابطہ کیا ہے لیکن پاکستان میں کسی کمپنی کے پاس عمارت کو جدید ٹیکنالوجی سے گرانے صلاحیت نہیں ہے۔