یمن کا بھی لبنان سے سفیر واپس بلانے کا فیصلہ

268
مآرب (یمن): فوج اور حوثیوں کے درمیان لڑائی میں شدت کے باعث شہری نقل مکانی کررہے ہیں

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے یمن نے بھی لبنان میں تعینات اپنے سفیر کو واپس بلانے کا اعلان کردیا۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق یمنی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے یہ فیصلہ لبنانی وزیراطلاعات جارج قرداحی کے متنازع بیان کے ردعمل میں کیا ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم ایرانی منصوبے کو مستردکرنے کے لیے کام جاری رکھیں گے ، تاکہ یمن خطے میں استحکام کا گہوارہ بن سکے۔ واضح رہے کہ قرداحی کے حوثی جنگجوؤں کے حق میں متنازع بیانات پر خلیجی عرب ممالک اور لبنان کے درمیان سفارتی بحران پیدا ہوچکا ہے۔