ہیری پوٹر کے وسیع کلیکشن کا عالمی ریکارڈ

446

ایک ویلش خاتون نے ہیری پوٹر کی یادگاری اشیاء کے 5,284 کے نمونے جمع کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔

مڈ گلیمورگن کی ٹریسی نکول لیوس نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ اس نے 2002 میں جے کے رولنگ کی کہانی ہیری پوٹر کی سیریز اور فلم کی موافقت سے کرداروں کے نمونے اکٹھے کرنا شروع کیے.

ٹریسی نے یہ بھی بتایا کہ ان کے مجموعے میں اب خصوصی ایڈیشن کی کتابیں، کھلونے، تصاویر، ریپلیکس اور لیگو سیٹ وغیرہ شامل ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ نکول کی شادی بھی ہیری پوٹر تھیم پر تھی، ان کے پورے گھر کو ہیری پوٹر کے موضوع پر سجایا تھا.

پچھلا ریکارڈ ویلز کی رہائشی وکٹوریہ میکلین کا تھا، جس نے ہیری پوٹر کہ 3,686 اشیاء کا مجموعہ اکٹھا کیا تھا۔