زکربرگ کی ‘شیطانیت’ چھپانے کیلئے اہلیہ میدان میں آگئیں

417

محض انسٹاگرام استعمال کرنے سے نوعمر خودکشی کے خیالات، اسمارٹ بننے کے چکر میں بھوکا رہنے، حد سے زیادہ جنسی بےراہ روی، پریشانی اور ڈپریشن میں مبتلا ہورہے ہیں، رپورٹ.

دوسری جانب فیس بُک کے اپنے اعداد و شمار کے مطابق نوجوان فیس بک پر اب بہت کم آن لائن ہورہے ہیں کیونکہ وہ اسے “غیر متعلقہ مواد” کے ساتھ ساتھ ایک “پرانے نیٹ ورک” کے طور پر دیکھتے ہیں جو ان کے لیے محدود ہے۔ وہ اسے ‘بورنگ، گمراہ کن اور منفی’ بتاتے ہیں۔

مزید پڑھیے: دنیا کو جوڑنے والا ادارہ اب خود ٹوٹ پھوٹ کا شکار

اب جبکہ فیس بک کی ہزاروں صفحات پر مشتمل دستاویزات سے پتہ چل گیا ہے کہ فیس بُک کے بانی مارک زکربرگ وہ نہیں جو پردے پر دکھائی دیتے ہیں، تبھی اُن کی بیوی پرسیلا چان اُن کے دفاع کیلئے میدان میں آگئی ہیں.

سنڈے ٹائمز یوکے کے ایک طویل انٹرویو میں پرسیلا کہتی ہیں کہ فیس بک اور انسٹاگرام کے ہزاروں مسائل ہونگے لیکن ان کے شوہر غلط نہیں۔ لوگ ان کے بارے میں غلط فہمی کا شکار ہیں.

چان کا کہنا تھا کہ کہ آپ نہیں جانتے کہ مارک بالخصوص خواتین کی ترقی و کامیابی پر کتنا یقین رکھنے والے ہیں.

“انہوں نے ہمیشہ مجھ پر اعتماد کیا، اتنا اعتماد کہ مجھ میں بھی اتنی خود اعتمادی نہیں ہے۔”

پرسیلا چان امدادی سرگرمیوں میں مصروف رہتی ہیں اور “دی گریٹ برٹش بیکنگ شو” کو دیکھنا پسند کرتی ہیں کیونکہ بقول ان کے، “شو میں سب ایک دوسرے کے ساتھ بہت اچھی طرح سے برتاؤ کرتے ہیں، سب ایک دوسرے کی مدد کر رہے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آجکل کی دنیا میں اسی چیز کی تو ضرورت ہے۔”

(سوائے فیس بُک کے جو ان میں سے کچھ بھی نہیں کررہا)