حیدرآباد ،گسٹا کے زیراہتمام مقابلہ حسن قرآت کیا گیا

245

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) گسٹا ضلع حیدرآباد کے زیر انتظام نور محمد ہائی اسکول میں عشرہ رحمت العالمین کے سلسلے میں طلبہ وطالبات کے مابین مقابلہ حسن قرآت منعقد کیا گیا جس میں حیدرآباد کے36اسکول نے حصہ لیا اور طلبہ نے اپنی بھر پور صلاحیتوں کا اظہار کیا۔ لڑکوں میں ایس کے رحیم اسکول کے عبدالمغیث اول، ہدایت اللہ اسکول کے عبدالماجد دوئم اورمجید درباری اسکول کے محمد مدثر نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ لڑکیوں میں ڈبل سیکشن اسکول پر یٹ آباد کی طالبہ تہذیب نے اول، اپوا اسکول کی حافظہ لائبہ اختر دوئم، قاسم آباد اسکول کی امہ سلمیٰ اور ایس کے رحیم کی طالبہ نے مشترکہ طور پر سوئم پوزیشن حاصل کی ۔مقابلے میں منتظمین کے فرائض قاری محمد اسامہ اور قاری محمد عمار سلمی نے کیے جبکہ صدارت کے فرائض ڈپٹی ڈائریکٹر محمد یامین شیخ نے کیے منتظمین میں ضلعی صدر محمد چوہان کے ساتھ منیر ہالیپوٹہ نعیم قادری، عبدالقیوم شیخ، مسعود جتوئی اقبال خان گلفام نبی، نثار، آپاساجدہ، آپا فرخندہ، ناہید کریم، سلمی بھٹی،طلعتاور عذراامجد ودیگر شامل تھے۔