آئی ایم ایف کے ایما پر مہنگائی کے بم گرائے جارہے ہیں،عقیل احمد خان

141

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت عوام پر مزید پیٹرول بم گرانے کی تیاری کر رہی ہے ،مہنگائی کے طوفان نے غریب کا جینا مشکل کر دیا ہے اور مہنگائی کی نئی لہر نے عوام کے اوسان خطا کر دیے ہیں،ملک میں مہنگائی کے بڑھنے کی وجوہات آئی ایم ایف کی پالیسیوں پر عملدرآمد اور حکومت کی ناقص پالیسیاں ہیں نظام مصطفی کے نفاذ کے بغیر عوام کو ان کے بنیادی حقوق نہیں ملیں گے۔ نظام مصطفی کے بغیر غریب کی داد رسی ممکن ہی نہیں،ملک میں معاشی بحران بڑھتا جا رہا ہے اور ہر آنے والا دن مزید مہنگائی کے بڑھنے کی خبریں دے رہا ہے، غریب عوام کے حقوق دینے کا دعویٰ کر نے والی حکومت نے عوام سے ایک وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے اس وقت جماعت اسلامی ہی واحد جماعت ہے جو عوام کی امنگو ں کی تر جمانی کررہی ہے۔ عقیل احمد خان نے کہا کہ نے کہاکہ دعوو¿ں کے بر عکس معاشی صورتحال
بدترین ہوتی جارہی ہے، آئی ایم ایف سے چند ٹکروں کی خاطر غریب عوام کوہر ماہ میں کئی بار مہنگائی کے تحفے دیے جارہے ہیں، حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے غریب عوام خودکشیاں کر نے پر مجبور ہو گئے ہیں پورے ملک میں عوام نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے مہنگائی اور بے روز گاری کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت ملک سے غربت کی بجائے غریب ختم کر نے کے مشن پر گامزن ہے ، حکومت نے ملک معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فی الفور مہنگائی پر قابو پائے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرے۔