پی پی ایچ آئی صحت کے شعبے میں بہتر کام کررہی ہے ،ڈی سی سانگھڑ

313

کھڈرو(نمائندہ جسارت)ضلع سانگھڑ میں پی پی ایچ آئی صحت کے شعبہ میں بہترین کام کررہی ہے ،کھڈرو میں ایم سی ایچ سی مدر اینڈ چائلڈ کیئر سینٹر کی نئی بلڈنگ کے افتتاح کے موقع پر ڈی سی سانگھڑ کا تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق کھڈرو میں ایم سی ایچ سی کی نیو بلڈنگ کا افتتاح ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ اور پی پی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ منیجر عمر بشیر باجوہ نے کیا۔اس موقع پر ڈی ایچ او امجد خان ، اے ڈی سی بابر نظامانی ، ڈسٹرکٹ منیجر پی پی پی ایچ آئی ضلع سانگھڑ عمر بشیر باجوہ ، شاہد جتوئی ، ڈاکٹر ارشد علی جٹ ، کھڈرو پبلک کمیونٹی کے رہنما محمد رفیق منصوری ، مشتاق حسین نوری ، سینئر صحافی اختر علی ماری ، افتخار علی ہوندل ، ایاز علی جونیجو ، پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے ضلعی جنرل سیکرٹری صابر علی کھوکھر، خیر محمد خاصخیلی، نجیب لانڈر اورڈی سی سانگھڑ نے کہا کہ صحت کی سہولت بنیادی انسانی ضرورتوں میں سے ایک ہے اور حکومت پوری یکسوئی کے ساتھ صحت کی سہولتیں فراہم کرنے میں کوشاں ہے سندھ خصوصاً سانگھڑ میں صحت کے حوالے سے پی پی پی ایچ آئی کا اہم رول ہے ، PPHI کی وجہ سے بی ایچ یو جیسا ادارہ بھی علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ کھڈرو میں ایم سی ایچ سی کی نئی خوبصورت بلڈنگ دیکھ کر اور افتتاح کرکے خوشی ہورہی ہے۔ انہوں نے پی پی ایچ آئی کے ذمے داران کو مبارک باد پیش کی اور ان کی کوششوں کو سراہا کہ وہ انسانیت کی خدمت میں اپنا مکمل رول ادا کررہے ہیں۔ pphi ضلع سانگھڑ کے منیجر عمر بشیر باجوہ نے اپنی گفتگو میں ڈی سی سانگھڑ کا شکریہ ادا کیا کہ ان کا تعاون پی پی ایچ آئی کو ہمیشہ حاصل رہا ہے اور وہ سانگھڑ میں صحت کے مسائل کو حل کرنے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں کمیونٹی گروپ کے ممبرز میڈیا ممبرز کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ہیلتھ سینٹرز کی مشاورت میں ہمیشہ شریک رہتے ہیں کمیونٹی گروپ کی جانب سے کیے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈی ایچ او امجد خان نے کہا کہ حکومت وسائل کو سامنے رکھتے ہوئے پلاننگ کرتی ہے شہریوں کا مطالبہ تھا کہ رات کے وقت اسپتال میں فرسٹ ایڈ کی سہولت ہونی چاہیے ، لیکن ڈی ایچ او نے حسبِ سابق معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی یہ سہولت ممکن نہیں۔