عوام کو مہنگائی کے بحران سے نکالا جائے ، ناصر حیات مگوں

255
صدرایف پی سی سی آئی ناصر حیات مگو ں ویڈیو لنک کے ذر یعے سی اے سی سی آئی کونسل کے اجلاس میں شریک ہیں

کرا چی (اسٹاف رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں نا صر حیات مگوں نے کیا ہے کہ عوام کو مہنگائی کے بحران سے نکالا جائے،ناصر حیات مگوں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شوگر انڈسٹری کے ساتھ ہو نے والی زیادیتوں کو فوری طور پر روکا جائے۔ایک بیان میں ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں شوگر ملز مالکان اور اہلکاروں کو ہراساں کرنا اور گرفتار کرنا بند کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے اس طرز عمل سے نہ صرف صنعتکاروں میں عدم تحفظ کا احساس پیدا ہو رہا ہے؛ بلکہ شوگر انڈسٹر ی میں سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی بھی ہو رہی ہے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ حکومت نے حال ہی میں خوردنی تیل پر سیلز ٹیکس کو 17 فیصد سے کم کر کے 8.5 فیصد کر دیا ہے اور یہی اقدام چینی جیسی ضروری روز مرہ استعمال کی چیزکے لیے بھی کیا جانا چاہیے۔ایف پی سی سی آئی صدرنے مطالبہ کیا کہ حکومت شوگر انڈسٹری کو بھی تبا ہی سے بچا ئے؛ تاکہ کرشنگ سیزن مقررہ وقت پر شروع ہو سکے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ غیر معیاری چینی کی درآمد پر پا بندی عائد کرے تاکہ مقامی شوگر انڈسٹری اور معیاری چینی کی پیداوار کو سپورٹ کیا جا سکے۔دریں اثناایف پی سی سی آئی کے صدرناصر حیات مگوں،امجد رفیع اور دیگر کی سی اے سی سی آئی کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی میاں ناصر حیات مگوں نے کنفیڈریشن آف ایشیا پیسیفک چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (سی اے سی سی آئی) کے ممبر ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ نئے اور موجودہ تجارتی مواقع سے بھر پور فائدہ اٹھانے کے لیے ایشیا پیسفک اور جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان ایک مضبوط جیو اکنامک اتحاد قائم کریں۔ ایف پی سی سی آئی کے صدرنے ا نٹر نیشنل اور علاقا ئی تجارت کے موضوع پرسی اے سی سی آئی کے 93ویں اور 94ویں مشترکہ اجلاس میں شرکت کی۔ اس اجلاس میں 27 ممالک کے اعلیٰ سطحی تجارتی و صنعتی نمائندوں نے شرکت کی۔ صدر سی اے سی سی آئی سمیر مودی نے شرکا ء کو آگاہ کیا کہ کووڈ۔ 19سے پیدا ہونے والی غیرفعالیت اور جمود کی وجہ سے سی اے سی سی آئی کے موجودہ عہدیداروں کی میعاد کو 2021-22تک کے لیے بڑھایا جا رہا ہے۔