اسرائیلی حکام نے مسلمانوں کے قدیم قبرستان کو بھی نہیں بخشا

386

مقبوضہ بیت المقدس میں قدیم شہر نامی علاقے میں واقع اسلامی الیوسفیہ قبرستان کو اسرائیل کی جانب سے مسمار کردیا گیا ہے۔

ترک سرکاری خبررساں ادارے انادولو نیوز ایجنسی کے مطابق فلسطینی مسلم سکالرز ایسوسی ایشن نے اسرائیل کی اس حرکت پر شدید مذمت کا اظہار کیا ہے.

ایک بیان میں ایسوسی ایشن نے کہا کہ اسرائیلی حکام نے مسلمانوں کی قبروں کو مسمار کرکے یہودی تعمیرات کھڑی کرکے مسلمانوں کے جذبات مجروح کیے ہیں اور اس طرح کا عمل اسرائیلی قبضے کیخلاف مزید کشیدگی کا باعث بنے گا۔

ایسوسی ایشن نے عرب اور اسلامی دنیا کے علماء پر زور دیا کہ وہ یروشلم میں “یہودیت” کے بڑھتے ہوئے فتنے اور فساد کے بارے میں عوام میں آگاہی پیدا کرنے اور حکومتوں سے مطالبہ کرنے کی کوششیں تیز کردیں۔

پیر کے روز اسرائیلی میونسپل حکام نے فلسطینی باشندوں کے احتجاج کے باوجود الیوسفیہ قبرستان کی تباہی اور برابری کا کام شروع کر دیا ہے جن کے رشتہ دار قبرستان میں دفن ہیں۔

خیال رہے کہ الیوسفیہ قبرستان مقبوضہ بیت المقدس کے قدیم ترین مسلمانوں کے قبرستانوں میں سے ایک ہے۔