موٹاپا اور جگر کے مہلک امراض میں گہرا ربط

400

جگر کی بیماری عام طور پر الکوحل یا ہیپاٹائٹس سے منسلک ہوتی ہے لیکن موٹاپا اور ذیابیطس مہلک طریقے سے جگر کو اور بھی زیادہ سنگین نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

ایک نئی رپورٹ کے مطابق جسم میں جمع شدہ چربی کی حدردرجہ مقدار جگر کی بیماری میں مبتلا شخص کی موت کا خطرہ تقریبا 7 گنا بڑھادیتی ہے۔

 بالٹیمور میں جان ہاپکنز سکول آف میڈیسن میں جنرل انٹرنل میڈیسن کے ڈائریکٹر ، ایم ڈی اور شریک تحقیق کار ڈاکٹر جین کلارک نے خبردار کیا کہ یہ ایک خاموش قاتل ہے، جسم میں چربی کا جمع ہونا اور ساتھ ساتھ جگر کا مرض بھی ہونا سے آپ کو ڈپریشن تک میں مبتلا کرسکتا ہے.

کلارک نے کہا ، “ایک بار جب آپ کو جگر کی بیماری ہوگئی ، جس کی نشوونما میں سالوں اور دہائیوں کا وقت لگ سکتا ہے ، تو پھر آپ کے جلد مرنے کا امکان زیادہ موجود ہے۔”