لاپتا بچے کی بازیابی کیلیے انتظامیہ ہماری مدد کرے ،عبدالغبار

340

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)کوٹری کے علاقے بہار کالونی کے رہائشی عبدالغفار نے دس سالہ بیٹے ثاقب عرپپو کی گمشدگی کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ میرا بیٹا دس سالہ ثاقب شہدا کربلا کے چہلم کے دن سے لاپتا ہے جسے بہت تلاش کرنے کے باوجود کوئی پتا نہیں چل رہا ۔انہوںنے کہاکہ بچے کی گمشدگی کی اطلاع کوٹری تھانے سمیت حدود میں قائم چوکیوں کو دی لیکن 28دن گزر جانے کے باوجود لڑکے کا کوئی پتا نہیں چل رہا ۔ضلعی انتظامیہ اور پولیس ہماری کوئی مدد نہیں کررہی۔ انہوںنے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد، ایس ایس پی جام شورو سمیت دیگر سے اپیل کی کہ بچے کی تلاش میں مدد کی جائے ۔