انجم نثار نے طارق سعیدمرحوم کے امیدوار کو مسترد کردیا

189

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایف پی سی سی آئی کے سالانہ انتخابات برائے 2021-22کے لیے برسراقتدار بزنس مین پینل نے اپنے گروپ کے مرحوم سرپرست اعلیٰ اور پاکستان کے ممتاز بزنس لیڈر طارق سعید کی وصیحت کونظر انداز کردیا اور انجم نثار نے طارق سعید کے صدارتی امیدوار اسلم شیخ (گوجرانوالہ)کی جگہ اپنے من پسند لاہور چیمبر کے گروپ پیاف عرفان اقبال شیخ کو صدارتی امیدوار لانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد طارق سعید کا بنایا ہوابزنس مین پینل انجم نثار اور طارق سعید گروپس میں تبدیل ہوگیا ہے، میاں انجم نثار کی جانب سے مسلسل دوسرے سال صدارت کے لیے سینئر ممبر کو نظر انداز کرکے اپنی من پسند شخصیت کو نامزد کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 30دسمبر کو ایف پی سی سی آئی الیکشن 2022کیلئے انتخابی سرگرمیوںکا آغاز ہوچکا ہے۔ لاہور میں یو بی جی کے چیئرمین افتخار علی ملک کی موجودگی اور زبیرطفیل کی صدارت میں یونائٹیڈ بزنس گروپ نے انتخابی سرگرمیوں کے حوالے سے حکمت عملی شروع کردی ہے۔