پاکستان کے کسانوں کی خدمت کے لیے پر عزم ہیں، اینگرو فرٹیلائزر

349
اینگرو فرٹیلائزرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نادر سالار قریشی صدر ِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ایوارڈ وصول کر رہے ہیں

کراچی( اسٹاف رپورٹر)کاشت سے کٹائی تک حل فراہم کرنے والی پاکستان کی ممتاز کمپنی اینگرو فرٹیلائزرز کو فرٹیلائزر شعبے میںسب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی کمپنی کے ایوارڈسے نوازا گیا ہے۔ ایوانِ صدر میں منعقدہ تقریب میںاینگرو فرٹیلائزرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نادر سالار قریشی نے مہمانِ خصوصی صدر ِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ایوارڈ وصول کیا۔ نادر سالار قریشی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ اینگرو فرٹیلائزر زعالمی معیار کی مصنوعات اور سلوشنز کے ساتھ 50سالوں سے زائدعرصے سے پاکستان کے کسانوں کی خدمت کے لیے پر عزم ہے۔ بہترین خدمات فراہم کرتے ہوئے معاشرے اور قومی خزانے میں ہماری شراکت بہترین کام کرنے کے ہمارے فلسفے کا ثبوت ہے۔ ہم زراعت کی ترقی اور ملکی کسانوں کی خوشحالی کے حکومتی وژن کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔