خواتین میں چھاتی کا سرطان خطرناک حد تک بڑھ رہاہے ‘مقررین

182

 

کراچی(پ ر)ڈاکٹر روفینہ سومرو نے کہاہے سندھ کے ہرضلعی ہسپتال میں چھاتی کے کینسر کے حوالے سے تما م علاج کی سہولیات مہیا کی جائیں کیونکہ پاکستان میں 30سے 40سال تک کی عمر کی خواتین میں چھاتی کا سرطان ہورہا ہے جوکہ ایک خطرناک حد تک بڑھتا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صرف 10فی صد خواتین میں چھاتی کا سرطان پہلی اسٹیج پر تشخیص کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ موٹاپا، اپنی صحت کا خیال نہ کرنا اور خاندان میں کسی کو اس بیماری کا ہونا خطرے کی علامت سمجھا جاتا ہے۔اس موقع پر رابعہ نظامی مہمان خصوصی تھیں جبکہ دیگر مقررین میں ڈاکٹر روفینہ سومرو، ڈاکٹر شائستہ خان، عمر آفتاب، آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ محمد نعیم قریشی،رقیہ نعیم، ندیم اشرف، یوگی وجاہت، انیس یونس، ڈاکڑ حناء طارق، عافیہ سلام، ڈاکڑ عاصم قدوائی، ڈاکٹر صائمہ ارم اعجاز، سمرین جنید و دیگر نے خطاب کیا۔