مسلم ممالک کی نیوز ایجنسیاں بھارتی جنگی جرائم سے دنیا کو آگاہ کریں‘رشید ترابی

302

انقرہ(صباح نیوز)پبلک اکائونٹس کمیٹی آزاد کشمیر کے سابق چیئرمین عبدالرشید ترابی نے تر کی کی قو می خبر ایجنسی انادولو نیوز ایجنسی کے مرکزی دفتر انقرہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پرعبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ57اسلامی ممالک کے ٹی وی چینل اور نیوز ایجنسیاں مقبوضہ کشمیرمیں ہونے والے بھارتی جنگی جرائم سے دنیا کو آگاہ کریںتوبھارت سے تعلقات تو دور کی بات ہے کوئی ہاتھ ملانا بھی گوارہ نہ کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امور خارجہ کے ڈائریکٹر اور سینئر صحافی محمود اوغلو سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے اس موقع پر عبدالرشیدترابی کا والہانہ استقبال کیا۔عبد الرشید ترابی کا کہنا تھا کہ میڈیا دنیا میں رائے عام ہموار کرنے میں کلیدی کردار کا حامل ہے،مسلم ممالک کے صحافی مقبوضہ کشمیرکا دورہ کریں اور اپنی آنکھوںسے وہاں کے حالات کا مشاہدہ کریں،ترکی کے صدر طیب اردوان کے وژن کی تحسین کرتے ہیں کہ انہوںنے دنیا کی 34زبانوں میں سروس فراہم کرنے والی نیوز ایجنسی بنوائی اور اس کے تحت ٹی وی چینلز بھی چل رہے ہیںاور ریڈیو سروس بھی موجود ہے۔