حکومت نے تیل و ڈالر کی قیمتیں کہاں سے کہاں پہنچا دیں‘خورشیدشاہ

370

سکھر (آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ74 سال سے ہمارا بھارت سے ٹاکرا ہو رہا ہے، ہم نے بھارت کے خلاف کئی معاملات میں کامیابی حاصل کی ہے، میری دعائیں بھی قومی کرکٹ کے ساتھ ہیں، فتح ہماری ہی ہوگی، حکومت نے تیل اور ڈالر کی قیمتیں کہاں سے کہاں پہنچا دیں، ڈالر کی اْڑان ان سے کنٹرول نہیں ہو رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میںکیا۔ ہمیں عوام کی بہتری کے لیے کام کرنا ہے، قوم کو ریلیف دینا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے بغیر جمہوریت ترقی نہیں کرسکتی، تعلیم ہے تو سب کچھ ہے، ہمیں جمہوریت، پارلیمنٹ اور آزاد ادارے چاہییں، ملک اس وقت دشمنوں سے گھرا ہوا ہے اور ہماری کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے۔