وفاق کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے،

190

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) کندھکوٹ پی ڈی ایم کی مرکزی کال پر جے یو آئی کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں وفاقی حکومت کی جانب سے مہنگائی کرنے والے عمل کے خلاف مدرسہ دارالقرآن سے گھنٹہ گھر چوک پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکال کر دھرنا دیا۔ ریلی کی قیادت قاری محمد شفیع کھوسو، مولوی شمس الدین بھیری، مولوی خان محمد ملک، مولوی جمال الدین اوگاہی، قاری کفایت اللّٰہ کھوسو، حافظ عرفان اللّٰہ کھوسو، مولوی محمد ابراہیم خاکی، سید اللّٰہ ڈیوایو شاہ جیلانی، جے ٹی آئی رہنما محمد ابراہیم، عرفان علی کھوسواور فرحان علی مغل ودیگر نے کی۔ اس موقع پر وفاقی حکومت کی نااہلی کیخلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوئے رہنماؤں نے میڈیا اور ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے بجلی، پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے روزمرہ کی اشیا کی قیمتوں میں بھی بے تحاشا اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی حکومت نے جو قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ہے اس کا ان سے حساب لیا جائیگا۔ نااہل حکومت کے دن ختم ہو گئے ہیں عوام کو روزگار چھیننے اور دو وقت کی روٹی سے محروم کیا گیا ہے عوام سخت پریشان ہے۔