سعد رضوی کو رہا نہ کرنا حکومتی بد نیتی ہے‘جماعت اہلسنت

196

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے ناظم ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری نے کہا کہ نامو س رسالتؐ و ختم نبوتؐ اور اسلامی اقدار کے تحفظ کیلیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔ پاکستان کی بنیاد اسلام پر قائم ہے نا مو س رسالتؐ و ختم نبوتؐ کے خلا ف ہونے والی تمام سازشو ں کا بھر پور مقابلہ کر یں گے۔انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود حافظ سعد رضوی کو رہا نہ کرنا حکومتی بد نیتی ظاہر کر رہا ہے ایک طرف ملک دشمن ٹی ٹی پی سے مذاکرات کی بات کی جاتی ہے لیکن محب وطن عاشقان رسول پر شیلنگ کی جا تی ہے۔ ریاست مدینہ کے دعویدار حکمران اپنا وعدہ پورا کریں گستاخان رسالت کی پشت پناہی کرنے والے ملک فرانس کے سفیر کو ملک سے نکالیں۔ حکومت مغرب کی خوشنودی کے بجائے مدینے والے کو راضی کرنے کی راہ اپنائے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ناموس رسالت و ختم نبوت کا تحفظ صرف علما اور مذہبی طبقے کا نہیں پوری ملت اسلامیہ کی ذمے داری ہے۔