حادثات میں خاتون اور نومولود سمیت 4 افراد جاں بحق

124

کراچی ( نمائندہ جسارت ) شہر میں حادثات واقعات میں خاتون اور نومولود بچے سمیت 4افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں پولیس مقابلوں میں 4ڈاکوئوں سمیت 7افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے تھا نے کی حدود گلشن معمار احسن آباد پاکستان کانٹے کے قریب پنجاب دودھ کی دکان پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 30سالہ سلیمان خان ولد احمد خان جاں بحق ہوگیا ۔ مقتول کی لا ش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔ اسٹیل ٹائون تھانے کی حدود گلشن حدید سو مار گوٹھ پی ایس او پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ سے 25 سالہ زاہد علی ولد پسند خان جاں بحق ہوگیا ، مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتا ل منتقل کر کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ،واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔گھارو فلٹر پلانٹ کے قریب سوزوکی کار درخت سے ٹکرا کر ا گئی ایک خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ 03 بچے عمران ، غلام مصطفی ،اور زبیر الدین زخمی ہوئے ۔بلدیہ داؤد گوٹھ گلی نمبر 08 کچرا کنڈی سے نومولود بچے کی لاش ملی نومولود بچے کی لاش کوا یدھی ھوم سہراب گوٹھ سردخانے منتقل کر دیا گیا۔ شارع نورجہاں تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد بلاک ٹی کے قریب پولیس نے مقابلے کے بعد 22 سالہ ڈاکو کامران ولد قمر کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ۔تیموریہ تھانے کی حدود بفر زون KBR کالونی قبرستان کے قریب پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو 18 سالہ افضل ولد عبدالستار اور 35سالہ سید مجیب ولد سید مظفر کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ۔ موچکو تھانے کی حدود بلدیہ رئیس گوٹھ کے قریب پولیس نے مقابلے کے بعد 20سالہ ڈاکو محمد اکرم ولد حق نواز کو زخمی حالت میں گرفتا ر کرلیا۔