حکومت غریب کو ختم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے‘سنی تحریک

228

کراچی (نمائندہ جسارت)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت غربت کے بجائے غریب کو ختم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ کرپشن اور بیرونی قرض اور اقربا پروری مہنگائی کا بڑا سبب ہیں،حکمران کرپشن کا خاتمہ کرسکے نہ ہی بیرونی قرضوں سے چھٹکارا حاصل کیا،عوام سے حکمران طبقے نے جو وعدے کئے حل ہونا تو دور اس پر عمل تک نہیں کیا گیا،ملک معاشی عدم استحکام کا شکار ہے باربار حکمرانوں کو کہتے رہے معاشی بہتر پالیسیوں کیلیے مشترکہ جماعتوں کی مشاورت لی جائے،حکومتی طبقہ دن رات پیٹرول،بجلی گیس، چینی اور آٹا سمیت دیگر اشیاکی قیمتوں میں اضافہ کرنے میں مصروف رہتا ہے،معاشی پالیسیاں بنانے والوں کو اندازہ ہی نہیں ہے غریب بھوک سے مررہا ہے اور غربت میں جتنا اضافہ موجودہ ادوار میں ہوا ہے کبھی نہیں ہوا،مہنگائی اور غربت بام عروج پر ہیں دعوؤں سے کام چلانے کا وقت گذر گیا،حکمرانواں نے عوام کو ریلیف نہیں دیا تو ان کا محاسبہ عوام کرنے کیلیے سڑکوں پر آجائینگے۔