ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بنگلہ دیش کا سری لنکا کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدف

466

شارجہ: ٹی ٹوئٹنی ورلڈ کپ سپر 12 راؤنڈ کے تیسرے میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدف دیا ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں محمد نعیم اور مشفقر الرحیم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنانے میں کامیاب ہوگئی۔ بنلگہ دیش کی جانب سے محمد نعیم 62 اور مشفق الرحیم 57 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بنگلادیش کی جانب سے اننگز کا آغاز ہوا تو 40 کے مجموعے پر اوپنر لٹن داس آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد ون ڈاؤن آنے والے شکیب الحسن بھی 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، 56 رنز پر دو وکٹیں کھونے کے بعد محمد نعیم اور مشفق الرحیم کے درمیان 73 رنز کی شراکت قائم ہوئی، 129 رنز کے مجموعی اسکور پر محمد نعیم 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، مشفیق الرحیم نے جارحانہ انداز اپنایا اور 57  رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت بنگلا دیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بناسکی۔

خیال رہے دونوں ٹیمیں کوالیفائر راؤنڈ کے بعد آج اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہیں۔ گزشتہ روز ہونے والے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا جب کہ انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دی تھی جن کہ ایونٹ کا اہم میچ آج پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔