سیکورٹی فورسز کا ہرنائی میں آپریشن: کمانڈر سمیت 6 دہشت گرد ہلاک

334
terrorists killed

سیکورٹی فورسز نے ہرنائی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرآپریشن کیا۔جس میں فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی(بی ایل اے) کے کمانڈرسمیت 6دہشت گرد ہلاک  ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسزنے آپریشن کے دوران فرارہونے والے دہشت گردوں پراندھا دھند فائرنگ کی  جس کے  نتیجے میں 6 دہشت گردوں ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کاکہناتھاکہ ہلاک دہشت گردوں میں بی ایل اے کمانڈر طارق عرف ناصر بھی شامل تھا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے پاس سے ہتھیار اورگولیاں قبضے میں لے لی گئیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہاکہ عوام کی سماجی ، اقتصادی ترقی کو سبوتاژ کرنے نہیں دیا جائے گا،دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔