روپے کی قدرکم کرنے کے نقصانات زیادہ ہیں،میاں زاہد حسین

358

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم کے صدرمیاں زاہد حسین نے گورنراسٹیٹ بینک ڈاکٹررضا باقرکی جانب سے روپے کی قدرمیں کمی کے فوائد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی کرنسی کی قدرکم کرنے سے برآمدات میں اضافہ ہوتا ہے جس سے تجارتی خسارہ کم ہوجاتا ہے مگرساتھ ہی درآمدات مہنگی ہوجاتی ہیں جبکہ مہنگائی کی رفتارمیں بھی اضافہ ہوجاتا ہے، پاکستان جیسے ملک میں جہاں درآمدات برآمدات سے تقریبا تین گنا زیادہ ہیں اوربرآمدات میں بھاری مقدارمیں درآمدی خام مال استعمال کیا جا رہا ہے یہ فارمولا قطعاً قابل عمل نہیں ہے،کرنسی کی قدرمیں کمی سے ملک پرعائد قرضوں میں تقریباً 24 سوارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔