پاکستان اسٹاک ،100انڈیکس میں243.04پوائنٹس کی کمی

269

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری اتار چڑھائو کے بعد کاروبار حصص میںمندی کا رجحان غالب آگیا جس کے باعث انڈیکس نہ صرف46ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو چھوکر واپس آگیا بلکہ200پوائنٹس کی کمی سے انڈیکس45500پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 34 ارب روپے ڈوب گئے جبکہ60.11فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔ملکی میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور سیاسی افق پر چھائی بے یقینی کی صورتحال نے اسٹاک مارکیٹ کو تنزلی کی جانب دھکیل دیا ہے چھوٹے سرمایہ کار اور بروکریج ہائوسزاتار چڑھائو کے خلاف سے فروخت کو ترجیح دی جس کی وجہ سے مارکیٹ منفی زون میں بند ہوئی ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 243.04 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں انڈیکس 45821.40پوائنٹس سے کم ہو کر 45578.36 پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 134.34پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30 انڈیکس18006.14پوائنٹس سے کم ہو کر 17871.80پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31279.32پوائنٹس سے کم ہو کر31144.25پوائنٹس پر آگیا ۔