پنجاب بھر میں 2013 کا بلدیاتی ایکٹ بحال

385

لاہور: پنجاب بھر میں 2019 کا بلدیاتی ایکٹ معطل کرکے 2013 کا ایکٹ بحال کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو اثاثہ جات واپس کرنے احکامات جاری کر دیے گئے

اثاثہ جات میں گاڑیاں، دفاتر اور بقایاجات واپس کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

 اثاجات کی مکمل تفصیلات لوکل گورنمنٹ ہیڈ کو دی جائیں۔ لاہور، ڈکلئیر اثاثہ جات، میونسپل کمیٹی، میونسپل کارپوریشنزاور ضلع کونسل کو واپس کیے جائیں۔

اس حوالے سے سیکریٹری بلدیات نورالامین مینگل نے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر پنجاب حکومت نے بلدیاتی ادارے بحال کر دیے ہیں جب کہ تاخیر سے اداروں کی بحالی پر عدالت نے صوبائی حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔