حکومت 15 بل مشترکہ پارلیمانی اجلاس کے سپرد کرانے میں کامیاب

192

اسلام آباد( آئی این پی)قومی اسمبلی میں حکومت گوادر پورٹ اتھارٹی( ترمیمی) بل اور نجکاری کمیشن( ترمیمی) بل سمیت 15بل منظوری کے لیے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے سپرد کرانے میں کامیاب ہو گئی۔ پاکستان شہری ہوا بازی آرڈیننس سمیت 2
آرڈیننس میں 120دن کی مزید توسیع کرانے کی قراردادیں بھی منظور کرالی گئیں تاہم قانون سازی کا عمل کورم کی نذر ہوگیا ۔ اپوزیشن کی جانب سے کورم کی نشاندہی کے باعث سرکاری حصول انضباطی اتھارٹی (ترمیمی) بل منظور کرانے میں حکومت ناکام ہو گئی ، کورم پورا نہ ہونے پراجلاس(آج) تک لیے ملتوی کردیا گیا۔قبل ازیں تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن نے ایوان میں تحریری جواب جمع کرایا جس کے مطابق کووِڈ 19 اکائونٹ میںکل 5ارب 3لاکھ روپے جمع ہوئے ، جن میں 1ارب 10کروڑ 25لاکھ 50ہزار عالمی عطیات جبکہ3ارب 89کروڑ 77لاکھ 72ہزار ملکی عطیات شامل ہیں۔