ایس بی سی اے ، مختلف غیرقانونی تعمیرات منہدم و سرب مہر

175

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل محمدسلیم رضاکی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے ڈسٹرکٹ سائوتھ کے علاقے لیاری میں بڑے پیمانے پرغیرقانونی تعمیرات کومنہدم وسربمہرکردیا،قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس اسٹیشنز میں ایف آئی آر بھی درج کروادی گئی جبکہ گلبرگ ٹاؤن،جمشید ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد ودیگر علاقوں میں بھی بھرپور انہدامی کارروائی کاسلسلہ جاری ہے مختلف اضلاع میںاضافی منزلوں،پورشن اوراستعمال اراضی کی خلاف ورزی سمیت دیگرغیرقانونی تعمیرا ت کومنہدم وسربمہرکردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن اسکواڈ کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ سائوتھ کے علاقے لیاری میں 16غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن میں پلاٹ نمبر13،اسٹریٹ نمبر 8/9،تاج مسجدروڈ ،آگرہ تاج کالونی،پلاٹ نمبر LY-64، (انس لگژری اپارٹمنٹ) میں چاکیواڑہ ،پلاٹ نمبر771،گلی نمبر05،بہارکالونی اورپلاٹ نمبر10/20،اسٹریٹ نمبر20،بہارکالونی پر غیرقانونی تعمیرات کومنہدم کرتے ہوئے تعمیراتی جگہوں کوسربمہرکردیا علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے گلبرگ ٹائون، فیڈرل بی ایریا،نارتھ ناظم آباد ،جمشید ٹاؤن،گلشن اقبال میں متعدد غیر قانونی تعمیرات کو منہدم و سربمہر کیا گیا۔