‘پاکستان میں مصنوعی مہنگائی پر جلد قابو پا لیا جائے گا’

338

گورنرا سٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ پاکستان میں مصنوعی مہنگائی پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔

ایک بیان میں گورنرا سٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات مثبت سمت میں چل رہے ہیں آئی ایم ایف کےساتھ معاہدے کی تفصیلات سب کے سامنے آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے کوئی ایسا معاہدہ نہیں کریں گےجس سے ملکی معیشت کونقصان ہو، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی تمام شرائط پوری کر دی ہیں۔

گورنرا سٹیٹ بینک نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکل جائیں گےروپے کی قدر گرنے سے اوورسیز پاکستانیز کو فائدہ بھی پہنچا ہے ایکسچینج ریٹ بڑھنے سے اشیاکی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ روزلندن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، وزیر خزانہ ڈیل سائن کرنے نیویارک سے واپس واشنگٹن چلے گئے ہیں۔

رضا باقر نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بات چیت میں تعطل ختم کررہے ہیں، کورونا وبا کے دوران ملک میں مہنگائی کم کرنے کی کوشش کی ہے۔