طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقلی کے دوران نارا جیل کا قیدی جاں بحق

254

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) مختلف حادثات و واقعات میں قیدی سمیت 2افراد جاںبحق ہوگئے، رات گئے استاد شفیع وارثی کے اسٹوڈیو میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا سامان کاخاکستر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق نوری آباد چوک پر سڑک عبور کرنے والے شخص کو تیز رفتار کار نے روند ڈالا جس کے نتیجے میں 70 سالہ معمرشخص جاں بحق ہوگیا، جاںبحق شخص کی شناخت غلام محمد چانڈیو کے نام سے ہوئی جو کنری کا رہائشی ہے، پولیس نے کار کو تحویل میں لے کر ڈرائیور
کو گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب نارا جیل کے قیدی زاہد سلطان کی اچانک طبیعت بگڑگئی جو اسپتال منتقلی کے دوران جاںبحق ہوگیا۔ادھرمعروف غزل کے گائیک استاد شفیع وارثی کے اسٹوڈیو میں رات گئے آگ لگ گئی ،اسٹوڈیو حیدر چوک پر قائم صدف منزل کے سیکنڈ فلور پر قائم ہے،آتشزدگی سے اسٹوڈیو میں لاکھوں روپے مالیت کا ساز و سامان خاکستر ہوگیا ۔علاوہ ازیںلطیف آباد سلطان شاہ کالونی سے میر محبوب تالپور کی کار چوری ہوگئی۔