حیدرآباد میں ڈینگی کے وار جاری، مزید 13متا ثر

150

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد میں ڈینگی کے وار جاری، مزید13افراد متاثر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں ڈینگی کے وار جاری ،مزید 13افراد متاثر ہوگئے، نئے مریضوں کوسول اسپتال منتقل کردیا گیا جس کے بعد مریضوں کی تعداد21ہوگئی ہے جن میں سے ایک مریض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ 8 مریض صحتیات ہوکر گھروں کو منتقل ہوگئے ۔