ـ14اگست کو دہشت گردی کے ملزموں کی گرفتاری پر 50لاکھ روپے انعام

101

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کاؤنٹر ٹیر رازم ڈپارٹمنٹ سندھ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا، دہشت گردی میں ملوث ملزمان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا،یوم آزادی پر کراچی میں دہشتگردی کرنے والے ملزموں کی گرفتاری پر 50 لاکھ روپے انعام کی منظوری دے دی گئی،14 اگست کو شہزور ٹرک پر دستی بم حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوئے تھے، حکومت سندھ نے پولیس کی سفارش منظور کر لی۔ یوم آزادی پر دہشتگردی کرنے والے ملزموں کی گرفتاری پر 50 لاکھ روپے انعام کی منظوری دے دی گئی۔سی ٹی ڈی سندھ نے آئی جی سندھ کے حکم پر اشتہار تیار کرلیا،جلد تمام اخبارات میں شائع ہوگا،آئی جی سندھ نے گزشتہ روز اشتہار شائع کرانے کی بھی منظوری دی۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے گرفتاری میں معاونت پر 50 لاکھ روپے انعام کی منظوری دے دی ہے، گرفتاری میں معاونت کرنے والے شخص کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا ،اشتہار میں انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی کا موبائل فون اور دفتر کا نمبر بھی دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ملزمان کا سراغ نہ ملنے پر عوام سے مدد لینے کے لیے واردات میں ملوث ملزمان پر انعام رکھنے کے لیے سی ٹی ڈی کی جانب سے گزشتہ ماہ سفار ش کی گئی تھی۔