کچرے سے توانائی پیداکرنے کا منصوبہ ملکی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہوگا

60

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سیکرٹری لوکل گورنمنٹ انجینئر سید نجم احمد شاہ کی زیر صدارت سالڈ ویسٹ ٹو انرجی کنورژن کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے حوالے سے ان کے دفتر میں اجلاس منعقد کیا گیا جس میں سیکرٹری توانائی اور ایم ڈی سالڈ ویسٹ بھی شریک تھے۔شرکا اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نجم احمد شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے کچرے سے توانائی پیدا کرنے کے جس منصوبے کا آغاز کیا ہے وہ ملکی تاریخ میں سنگ میل اور مستقبل قریب میں توانائی کی ضروریات پورا کرنے کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔