ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ19ہزار700روپے ہوگئی

197

کراچی (اسٹاف رپورٹر )عالمی مارکیٹ میں 4 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1767ڈالر ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 1700 روپے کے نمایاں اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ19ہزار700روپے اور دس گرام سونے کی قیمت1457روپے کے اضافے سے1لاکھ2ہزار623روپے پر جا پہنچی ۔