امت مسلمہ حرمت رسول ؐپر جانیں قربان کردے گی،معراج الہدیٰ

184

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ حرمت رسولؐ پر اپنی جانیں قربان کردے گی،حضوؐر سے عقیدت محبت ہمارے ایمان کا جزو ہے،دنیا کو امن چین اور سکون نظام مصطفیؐ کے ذریعے ہی ملے گا۔یہ بات جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے ضیاء کالونی کورنگی میں پیغام مصطفی کانفرنس سے اپنے خصوصی خطاب میں کہی۔انہوںنے کہا کہ اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے والے دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں۔حکمراں امریکا کی چاپلوسی چھوڑ کر دامن مصطفیؐ کو تھام لیں۔ اس موقع پر جمعیت اتحاد العلماء ضلع کورنگی کے صدر قاری منصور احمد قریشی، مولانا رحیم الحسن عباسی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔