کورونا وبا کے دوران بچوں پر مختلف ماحول کے مختلف اثرات

691

برطانوی محققین کا کہنا ہے کہ جن بچوں نے کورونا وبا کے دوران پارک یا ایسی قدرتی جگہوں پر زیادہ وقت گزارا وہ بہت کم منتشر رویے اور جذباتی مسائل کا شکار ہوئے۔

تفتیش کاروں نے یہ بھی پایا کہ امیر خاندانوں کے بچے وبا کے دوران غریب خاندانوں کی نسبت قدرتی ماحول سے اپنا تعلق بڑھانے میں زیادہ کامیاب ہوئے۔

نئی مطالعہ میں 376 برطانوی خاندان شامل تھے جن کے 3 سے 7 سال کے بچے تھے اور انہوں نے اپریل اور جولائی 2020 کے درمیان آن لائن سروے میں حصہ لیا۔

آدھے سے زیادہ خاندانوں نے کہا کہ پہلے لاک ڈاؤن کے دوران قدرتی مقامات اور ان کے بچوں کے رابطے میں اضافہ ہوا جبکہ باقیوں نے کہا کہ ان کے بچوں کا قدرتی ماحول کے ساتھ تعلق جوں کا توں رہا یا کم ہوا۔

جرنل پیپل اینڈ نیچر میں اس ہفتے آن لائن شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق ایک تہائی بچے جنہوں نے قدرتی ماحول میں وقت نہیں گزارا، اُن کے کام کرنے اور ذہنی صلاحیت میں کمی اور اداسی اور اضطراب میں اضافہ ہوا ہے۔