کھپرو: تجاوزات سے منع کرنے پر وڈیرے کا مسجد و مدرسے پر حملہ

260

کھپرو (نمائندہ جسارت) جمعیت علماء اسلام تعلقہ کھپرو کے سابق امیر اور جامعہ عربیہ تعلیم القرآن متصل جامع مسجد امیر حمزہ (ریاض کالونی) کے مہتمم مفتی سعید احمد، ان کے بیٹوں اور مدرسہ پر وڈیرے کا حملہ۔ تفصیلات کے مطابق مسجد امیر حمزہ کے سامنے وڈیرے کی جانب سے قائم تجاوزات کے باعث نمازیوں، راہگیروں اور گاڑیوں کو آمد و رفت میں پریشانی کا سامنا تھا اور تجاوزات سے منع کرنے پر نشے میں دھت وڈیرے نے اپنے بیٹوں اور 30 سے 40 افراد کے ذریعے سمیع بھٹی اور مدرسے اور طلبہ پر حملہ کروا دیا، حملہ آور لوھے کے پائپ ڈنڈوں اور سریے وغیرہ سے لیس تھے۔ مسجد متولی مفتی سعید احمد اور قاسم بھٹی تصادم روکنے کیلیے بیچ میں آئے تو ان کو بھی شدید زد وکوب کیا گیا اور اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔ مفتی سعید و دیگر نے ڈپٹی کمشنر، ایس پی سانگھڑ اور آئی جی سندھ سمیت متعلقہ حکام بالا اور اداروں سے اپیل ھے کہ انکروجمنٹ ہٹائی جائے۔ اور وڈیرے اور اسکے بیٹوں کے خلاف کارروائی کی جا?۔اور ھمیں ان سے تحفظ دیا جائے۔