ٹنڈو الہیار: بزم رضا پاکستان کا اجلاس امر بالمعروف کی منظوری دی گئی

422

ٹنڈوالہیار (نمائندہ جسارت) بزم رضا پاکستان کا اجلاس ابوالحسن مولانا سید مقبول احمد نوری کی صدارت میں بانی رکن سابق صدر حافظ محمد جمیل قادری کی رہائش گاہ نزد سلطانی مسجد تلک چاڑی پر ہوا۔ اجلاس میں جشن میلادالنبیؐ کے موقع پر حیدرآباد میں نماز اور دیگر نیکی کی دعوت دینے کیلیے حی علی الفلاح مہم کی منظوری دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ محمد راشد قادری نے کہا کہ مسلمانوں کا مرکز مسجد، مدرسہ اور مزار رہے ہیں، درود و سلام پڑھنے والے ان تینوں سے اپنے تعلق کو مضبوط بنالیں تو مسلمان کامیاب ہوسکتا ہے، اگر تینوں سے تعلق کمزور ہے۔