قائدملت کی برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی

166

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہید ملت لیاقت علی خان کی برسی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔اس سلسلے میں پاکستان کے مختلف شہروں سمیت اندرون سندھ کے تمام ڈسٹرکٹ میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا انتظام کیا گیا۔قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا مرکزی اجتماع ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآبادمتصل پارک میں ہوا جس میں شہید ملت لیاقت علی خان کو ذبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔