بدین : مرزا گروپ کے سرگرم کارکن کی تشدد زدہ لاش برآمد

179

بدین(رپورٹر محمد علی بلیدی) مرزا گروپ کے سرگرم کارکن رکن اور پریس کلب کے صحافی کے کزن نیاز سومرو کی تشدد شدہ لاش برآمد قتل کا شبہ تفصیلات کے مطابق سومرو برادری کے نوجوان ڈاکٹر زوالفقار مرزا کے سرگرم کارکن بدین پریس کلب کے صحافی حمید سومرو کے چاچا زاد بھائی نیاز احمد سومرو کی تشدد شدہ لاش قاضہ واہ کی کامارو نہر سے برآمد لاش پر تشد کے نشان کے علاوہ گلے میں چمڑے کا بیلٹ بھی باندھا ہوا تھا۔ لاش آرمی شوگر کے قریب کامارو نہر سے مقامی افراد نے برآمد کر کے پولیس اور ایدھی کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر ایم پی اے تاج محمد ملاح نوجوان کے رشتے دار اور مرزا گروپ کے کارکن بڑی تعداد میں ہسپتال پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق نوجوان گزشتہ دو روز سے گھر سے غائب تھااور موبائل فون بھی بند تھا۔