ہنگورجہ، ملزمان رہائشیوں سے72 ہزار نقد اور دیگر سامان چھین کر فرار

171

ہنگورجہ (نمائندہ جسارت) ہنگورجہ میں بے امنی کا راج، سگیوں لنک روڈپر نامعلوم مسلح افراد سگیوں کے رہائشی غلام حسین قریشی سے 72 ہزار روپے نقد اور دیگر قیمتی سامان چھین کر فرار ہوگئے۔ گائوں لعل بخش ولنگی میں نامعلوم چور فوجی جواں قلندربخش سولنگی کے گھر کو نقب زئی لگاکر نقد رقم طلائی زیورات اور گھریلو سامان چوری کرکے فرارہوگئے اور دوسری جانب گا ئون نھال خان سولنگی میں فوجی جوان اسلم سولنگی کے گھرکو نامعلوم چور نقب زئی لگا کر گھر میں دوخل ہونے پر اہل خانہ کی سجاگ ہونے پر چور فرار ہوگئے تاحال کوئی بھی مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا۔ ہنگورجہ اور رانی پور کے گردونواح میں پولیس کی سرپرستی میں منشیات کا کاروبارعروج پر، نوجوان نسل منشیات کی عادی بن گئی۔ ہنگورجہ، رانی پور اور گردونواح میں نشہ آور سوپاریوں، چرس، افیم، بھنگ ،کچی شراب اور دیگر منشیات کا پولیس کی سرپرستی میں کاروبار عروج پر پہنچ گیا۔ نوجوان نسل منشیات کی عادی بن گئی۔ منشیات کے عادی افراد کی قبرستان، پارک اور ہوٹل آماجگاہ بن گئے۔ شہریوں نے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔