سندھ ہائیکورٹ :نثار مورائی ودیگر کی سزا کیخلاف اپیلیں مسترد

55

کراچی(نمائندہ جسارت)سندھ ہائیکورٹ نے سندھ ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین کوآپریٹو ز سوسائٹی نثار مورائی و دیگر کی سزا اپیل پر فیصلہ سنا دیا، عدالت نے سابق چیئرمین کوآپریٹو سوسائٹی نثار مورائی و دیگر کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی۔سندھ ہائی کورٹ میں نثار مورائی و دیگر کی نیب کورت کی سزاوں کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے سزا کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے نثار مورائی سطان قمر صدیقی و دیگر ملزمان کی 7 کی سزا کو 4
سال میں تبدیل کردیا،احتساب عدالت نے جرم ثابت ہونے پر نثار مورائی و دیگر کو 7,7 سال قید کی سزا سنائی تھی،شریک ملزمان حاجی ولی محمد شوکت حسین عمران افضل شامل ہیں،نیب کا الزام تھا کہ نثار مورائی نے فشریز مین 143 غیر قانونی بھرتیاں کیں اور 20 افراد کو مستقل کیا،ملزمان نے غیر قانونی طور پر 380 بھرتیاں کی تھی،ملزمان کے خلاف 2018 میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا،ریفرنس میں 32 گواہان کو شامل کیا گیا تھا،ملزمان نے غیر قانونی بھرتیاں کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا تھا۔