جسارت شعبہ کمپیوٹرکے انچارج سلیمان کھوکھر انتقال کرگئے

198

کراچی(نمائندہ جسارت)روزنامہ جسارت کے سینئر کارکن اور شعبہ کمپیوٹرکے انچارج سلیمان کھوکھر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ بعد نماز عشا نورانی مسجد پاک کالونی میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں مرحوم کے عزیر و اقارب،جسارت کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالرحمن فدا، چیف آپریٹنگ آفیسر سید طاہر اکبر اور کارکنان جسارت کی شرکت، تدفین مقامی قبرستان میں ہوئی۔ جسارت کے چیف ایگزیکٹو آفیسر واسع شاکر، چیف آپریٹنگ آفیسر طاہر اکبر، چیف ایڈیٹر شاہنواز فاروقی، ایڈیٹر مظفر اعجاز اور کارکنان جسارت نے مرحوم کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کامل مغفرت، بلندی درجات اور لواحقین کیلیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔