بینکوں کو کارپوریٹ ادائیگیاں ڈیجیٹائز کرنے کی ہدایت

307

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک نے کارپوریٹ شعبے میں ادائیگیوں اور وصولیوں کی ڈیجیٹائزیشن کے لیے اپنے دائرہ کار میں آنے والے اداروں بشمول بینکوں، مائیکروفنانس بینکوں، پیمنٹ سسٹم آپریٹرز اور پیمنٹ سسٹم پرووائیڈرز کے لیے لازمی قرار دے دیا ہے کہ وہ کاروباری اداروں کو اپنی رقوم بھیجنے اور وصول کرنے کے لیے اپنے کارپوریٹ کلائنٹس کو ادائیگیوں کا ڈیجیٹل طریقہ فراہم کریں۔اپنے حالیہ سرکلر میں اسٹیٹ بینک نے اپنے دائرہ کار میں آنے والے اداروں سے کہا ہے کہ وہ کارپوریشنز، کمپنیوں اور شراکت داریوں سمیت اپنے ادارہ جاتی کلائنٹس کو ڈیجیٹل طریقوں کے ذریعے بڑی رقوم کی ادائیگی کی سہولت مہیا کریں۔ اب اسٹیٹ بینک کے دائرہ کار میں آنے والے اداروں پر لازم ہے کہ وہ کارپوریٹس کے لیے ڈیجیٹل ادائیگیوں اور وصولیوں کے آن لائن پورٹلزوپلیٹ فارمز فراہم کریں۔