پبلک ایڈ کمیٹی یوسی 29کے تحت سو کواٹر میں صفائی

116

کراچی(اسٹاف رپورٹرجماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی یوسی 29 کے تحت سوکواٹر مسجد فردوس کے اطراف میں ڈی ایم سی ملیر کے تعاون سے صفائی کی گئی اور مسجد کے اطراف میں سیوریج اور بارش کا پانی جمع تھا جس کی وجہ سے نمازی حضرات اور مدرسے کے بچے شدید پریشانی کا شکار تھے۔پبلک ایڈ کمیٹی کے ذمہ داران نے بڑی محنت اور کوششوں کے بعد مسجد فردوس کے اطراف میں ٹریکٹر کے ذریعے صفائی کی جس سے علاقے کی عوام نے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے اور جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی یوسی 29 کے صدر اور نائب صدر ودیگر ذمہ داران کی کوششوں اور محنت کی تعریف کی۔