اسٹیٹ بینک سکہ جاری کرے گا

285

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک پاکستان اور جرمنی کے سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ پر یادگاری سکہ جاری کرے گا۔تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے پاکستان اور جرمنی کے سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقعے پر 70 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ سکہ جمعہ15 اکتوبر 2021ء سے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے کاؤنٹرز سے دستیاب ہوگا۔ یاد رہے کہ پاکستان اور جرمنی کے سفارتی تعلقات 15 اکتوبر 1951ء کو قائم ہوئے تھے۔