اصل ‘میچورٹی’ جو بہت کم لوگوں کو حاصل ہوتی ہے

1649

میچورٹی کی جو تعریف ہمارے معاشرے میں عام طور پر کی جاتی ہے اس کا زیادہ تر تعلق عمر سے ہوتا ہے جب کہ حقیقت اس کے برخلاف ہے. ہاں یہ سچ ہے کہ میچورٹی اور عمر کا ایک تعلق ہے مگر میچورٹی کبھی بھی عمر کے ماتحت نہیں ہوتی. یہ بالکل ایسا ہے جیسے کہا جاتا ہے کہ علم کسی کی میراث نہیں ہے.

‏میچورٹی کا ایک لیول یہ ہوتا ہے کہ آپ وضاحت دینا چھوڑ دیتے ہیں اور خاموش ہوجاتے ہیں، بحث نہیں کرتے اگر کوئی آپکو برا بھلا بھی کہہ دے تو یہ سلام کہہ کر آگے بڑھ جاتے ہیں.

اسکا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ آپ سچ میں ویسے ہی ہوتے ہیں فرق صرف یہ ہے کہ وہ بات آپکے لیے اہمیت ہی نہیں رکھتی۔

گاڑی کے پیچھے کچھ فاصلے تک ہی کتا بھونکتا اور دوڑتا رہتا ہے، نہ ہی کتا آپ سے گاڑی چھیننا چاہتا ہے نہ گاڑی میں بیٹھنا چاہتا ہے اور نہ ہی اسے گاڑی چلانی آتی ہے

( آپ میں سے اکثر نے یہ تجربہ کیا ہوگا کہ کتے سے پیچھا چھڑانے کے لیے جیسے ہی آپ نے گاڑی روکی تو کتا فوراً پیچھے کی جانب بھاگ جاتا ہے مگر کتے کو بھگانے کے لیے آپ کو گاڑی روک کر چند لمحے اپنا وقت ضائع کرنا پڑتا ہے )

کچھ لوگ گاڑی نہیں روکتے انہیں معلوم ہے کہ خوامخواہ بھوکنا کتے کی عادت ہے۔

ایسے ہی زندگی کے سفر میں جب آپ اپنی منزل کی طرف رواں داواں ہوتے ہیں تو کچھ اسی عادت کے لوگ بنا کسی مقصد کے آپ کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اس لئے جب آپ اپنی منزل پر رواں دواں ہوں اور لوگ آپ کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کریں تو ان سے الجھنے کے بجائے اپنی منزل کی طرف رواں دواں رہیں،

ایسے حالات میں آپ کو تلخ نہیں ہونا، آپ کو بدلہ لینے والا نہیں بننا۔ آپ کو چالیں چلنے والا، جال بچھانے والا بھی نہیں بننا۔ آپ کو ایسا بھی نہیں ہونا کہ آپ شاطر کہلائیں۔ اور ایسا بھی نہیں کرنا کہ آپ گڑھے کھودیں۔ آپ کو لگے زخم دل پر اور روح پر بھی ہیں، لیکن ان کے لیے مرہم بدلہ لے کر تیار نہ کریں۔ مرہم آسمانی ہی اچھے ہوتے ہیں۔ مرہم رحمانی ہی شفاء دیتے ہیں۔ چھوڑ دیں جو ہوا، جانے دیں جس نے جو کیا۔ اپنے پیچھے دروازے بند کر کے آگے بڑھ جائیں۔ زخم دینے والوں، تکلیف پہنچانے والوں، روح کو روند دینے والوں کو ان کے حال پر چھوڑ کر اپنا حال ٹھیک کریں۔ کیونکہ آپ کو وہ نہیں بننا جو حالات آپ کو بنا رہے ہیں۔ آپ کو وہ بننا ہے جو اعمال بناتے ہیں۔

“رب کا بندہ بننے کی کوشش کریں”

بندہِ مومن۔۔۔

یعنی ایک بہترین انسان۔۔۔

ان شاءاللہ کامیابی آپ کی منتظر رہے گی.