شام پر عائد پابندیوں سے متعلق یورپی یونین کا اہم فیصلہ

390

یورپی یونین نے شامی حکومت پر شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال جاری رکھنے عائد پابندیوں میں ایک سال کی توسیع کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین نے اپنے سرکاری بیان میں کہا کہ پابندیاں “22 اکتوبر 2022 تک” لگائی جارہی ہیں. مزید کہا گیا کہ پابندیوں میں توسیع دو شامی تحقیقی مراکز اور ایک روسی کیمسٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹس کو مدِنظر رکھ کر کی گئی گئی ہے۔

یورپی یونین کی پابندیاں ، جو پہلی بار 2018 میں لگائی گئی تھیں ، اطلاعات ہیں کہ شامی حکومت کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کی ترقی اور شہریوں کے خلاف ان کے استعمال میں مبینہ طور پر ملوث حکام اور سرکاری اداروں پر بھی عائد کی گئی ہیں۔

یورپی یونین کی پابندیوں کی فہرست میں شامل تمام عہدیداروں پر سفری پابندی ہے اور یورپی یونین کے زون میں ان کے اثاثے منجمد ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پچھلے سال پابندی میں توسیع کی گئی تھی جبکہ اب یہ دوسری بار مزید توسیع کی گئی یے.