بدین پریس کلب میں محمد موسیٰ جوکھیو کی یاد میں تعزیتی اجتماع

228

بدین(رپورٹر محمد علی بلیدی) بدین کی سیاسی، سماجی، ادبی شخصیت مرحوم محمد موسیٰ جوکھیو کی یاد میں بدین پریس کلب میں تعزیتی اجتماع، نامور سیاسی، سماجی، علمی و ادبی شخصیات کی شرکت، مرحوم کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ مرحوم محمد موسیٰ نے اپنی سیاسی جدوجہد کا آغاز آمریت کے مشکل ترین اور سیاہ دور میں شہید محمد فاضل راہو کے ساتھ کیا ہر مشکل ظلم زیادتی جبر کے دور اور موقع پر بہادری، جرات اور وفادری کا مظاہرہ کیا، محمد موسیٰ سیاسی اور سندھ کی تاریخ پر عبور اور گرفت رکھتے تھے، انہوں 55 سال کا ہر روز اپنی ڈائری اور تنصیف کے اوراق میں لکھ کر ہمیشہ کیلیے آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ کیا، ان کی تربیت اور سرپرستی کی وجہ سے جوکھیو سیکڑوںمرد اور خواتین نظریاتی، سیاسی، فکری، اخلاقی، علمی، ادبی تربیت حاصل کر کے سیاسی جدوجہد کا حصہ بنے اور سندھ کے حقوق کیلیے ہر ظلم زیادتی جبر کے خلاف میدان جدوجہد میں سرگرم عمل اور شریک ہیں۔ تعزیتی اجتماع میں نامور انقلابی اور مذاحمتی شعراء ڈاکٹر آکاش انصاری، حافظ نظامانی، معروف ادیب کالم نویس اور مصنف علی اظہار، خادم ٹالپور، علی احمد جوکھیو، حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کے سنئیر نائب صدر غلام مصطفیٰ جمالی، بدین پریس کلب کے صدر تنویر احمد آرائیں، ایوان صحافت کے صدر حاجی خالد محمود گھمن، پروفیسر شرف الدین ٹالپور، سینئر صحافیوں شوکت میمن، عبدالمجید ملاح، میر بلیدی، عبدالغنی جوکھیو، عبدالستار جوکھیو اور دیگر نے شرکت کی۔