سندھ ملاح فورم کی قبروں سے لاشوں کو نکال کر بیحرمتی کی مذمت

111

ٹھٹھہ( نمائندہ جسارت)سندھ ملاح فورم کا اجلاس مرکزی چیئرمین ڈاکٹر سائیں رکھیو میرانی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پوری سندھ کے مرکزی صوبائی سمیت ضلعی رہنمائوں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس میں سن واقعے کی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکر کے کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ ملاح فورم کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر سائیں رکھیو میرانی مرکزی رہنما ڈاڈا آدم گندرو ‘ذوالفقار ملاح‘ ظہور احمد ملاح ‘ نثار ملاح ‘ میر نواز ملاح‘ پرویز پاٹنی‘ ڈاکٹر نور احمد ملاح‘علی حسن ملاح ‘غلام شبیر ملاح‘ وکیل شہزاد ملاح‘حاجی فیض محمد ملاح‘ غلام قادر ملاح اور دیگر نے کہا کہ سن واقعہ انتہائی افسوناک واقعہ ہے جس میں ہمارے پیاروں کی لاشیں قبروں سے نکال کر بیحرمتی کی گئی یہ پوری انسانیت کی تذلیل ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے انہوں نے کہا کہ سن شہر میں ظفر شاھ کی جانب سے ایسی انسانیت کی گردن جھکانا والی گری ہوئی حرکت کسی صورت میں برداشت نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ سندھ ملاح فورم حقوقِ حاصل کرنے اور مستقل مزاجی پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ کئی دن گزر جانے کے باوجود سن واقعے کا کیس داخل ہونے کے باوجود پولیس نے اصل ملزمان اور انکے حامیوں کو گرفتار نہیں کیا جوکہ افسوس ناک بات ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورت میں سن واقعے میں ملوث ظفر شاہ اور اس کیس میں ملوث افراد کو معاف نہیں کرینگے ۔